سٹی42 : حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج میں چینی، آٹا اور گھی کی یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتیں مزید کم نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکج پیش کیے جانے کے باوجود بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں رمضان کے دوران مزید کمی نہیں ہوگی۔
بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت بھی 365 روپے برقرار رہے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا۔