سٹی42: ایبٹ آباد شہر میں 15 سال بعد مارچ کے مہینے میں برف باری ہو گئی۔
ایبٹ آباد شہر پہاڑوں کی وادی میں واقع ہے۔ گلیات اور پہاڑوں پر آباد دیہات کے برعکس ایبٹ آباد شہر میں برف کبھی کبھی پڑتی ہے اور سردی بھی پہاڑوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔ دو ہزار آٹھ کے بعد ایبٹ آباد میں برفباری آج ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد شہر کے مکین اس برفباری سے بہت خوش ہیں۔ اور اسے شہر پر قدرت کی مہربانی قرار دے رہے ہیں۔
ایبٹ آباد میں 15 سال بعد برفباری ہونے پر شہری نہال ہو گئے
4 Mar, 2024 | 02:12 AM
This browser does not support the video element.