کھیل کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے کھلاڑی طالبہ جاں بحق 

4 Mar, 2024 | 01:33 AM

سٹی42: مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو  کے مقابلے کےدوران سر پر چوٹ لگنے سے کھلاڑی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

معلوم ہوا ہے کہ  جوڈو   کے ایک مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے بعد کھلاڑی طالبہ کو  تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے طالبہ کے فوت ہونے کی تصدیق کردی۔

مرنے والی کھلاڑی کا نام فضہ ہے اور وہ فیصل کالونی پشاور سے ہ جوڈو کے مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے مردان آئی تھیں۔

مزیدخبریں