ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں موجود شخص کون ہے ؟ اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

Hareem Shah
کیپشن: Hareem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سیاسی حلقوں میں پہچان رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکرحریم شاہ کی پرائیوٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر بالآخر ان کے دیرینہ دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر  صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری طرف انگلیاں اس لیے اٹھائی جا رہی ہیں کیونکہ جب کوئی انسان چوری کرتا ہے تو وہ یہ قبول نہیں کرتا کہ چوری اس نے کی ہے ، اگر حریم شاہ کو لگتا ہے کہ یہ سب میں نے کیا ہے تو پھر وہ ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کر رہی؟ اس کو چاہیے کہ وہ کیس کرے، مجھ پر کرے، اپنے بوائے فرینڈ یا پھر عائشہ پر لیکن میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی بجائے کیس کرے۔

 صندل خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس لڑکی کی ویڈیوز ہمیشہ وائرل ہوتی آرہی ہیں یا وہ لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرتی آرہی ہے ،یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ،اس کے لیے نارمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز حریم شاہ کی نجی ویڈیو لیک ہوئی تھیں ، جس میں وہ ایک شخص کے پاوں چوم رہی ہیں ، جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام ویڈیو اصلی ہیں اور اس ویڈیو میں موجو د شخص میرا شوہر ہے جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تمام ویڈیو میرے موبائل سے چوری کر کے ان کی دوست صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔ 

جس پر ٹک ٹاک سٹار کی دوست صند ل خٹک کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کو جس شخص کے پاﺅں کا انگوٹھا چوستے دیکھا گیا، وہ دراصل ان کے شوہر نہیں ہیں ، بلکہ یہ ان کا پرانا بوائے فرینڈ حسن شاہ ہے جس کے ساتھ وہ ریلیشن میں تھیں اور وہ خود اس بات کو مانتی بھی ہیں ۔

 کیس کے بارے میں سوال پر صندل خٹک کاکہناتھاکہ یہ مجھے بول رہی ہے کہ میری ویڈیوز میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھیں اور میں اپنے بوائے فرینڈ ، تم پر اور عائشہ پر کیس کروں گی اور اب بولتی ہے کہ وہ میرا بوائے فرینڈ نہیں ، میرے شوہر کی ویڈیو ہے ، آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بناسکتی، شیشے میں ویڈیو بنانے والے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور اب دعویٰ کررہی ہے کہ میرا موبائل ہیک ہوگیا، یہ نئی نسل ہے ، آئی کلاﺅڈ ہیک نہیں ہوسکتا، پھر اگر مان لیں کہ وہ اس کے شوہر ہیں تو شوہر ویڈیو کیا عائشہ کو بھیجیں گے کہ عائشہ یہ تو رکھ ،میری بیوی کی ویڈیو ہے اور صندل کو بھیجو صندل اپلوڈ کر دے گی ؟

صندل خٹک نے سوال اٹھایا کہ اب حریم شاہ کہہ رہی ہیں کہ سال پرانی ویڈیو ہیں، میں نے پہلے سے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا تھا یعنی تمہیں پتہ تھا کہ تم ایسی گندی ویڈیوز بناﺅ گی اور یہ وائرل ہوں گی،کیوں؟ تیسری بات یہ کہ اس کا شوہر تو یہ ہے ہی نہیں، ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی، یہ ترکی میں تھی اور ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ تو یہ اس کا بوائے فرینڈ حسن شاہ تھا جس کے ساتھ یہ ریلیشن میں تھی اور یہ خود اس چیز کو مانتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صندل خٹک کاکہناتھاکہ جس نے یہ جرم کیا ہے، میں چاہتی ہوں اس کو سخت سے سخت سزا ملے۔

 صندل خٹک نے انکشاف کیا کہ ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ، دوستی میں رکھنا بھی نہیں چاہتی تھی، دوستی ختم ہونے کی وجہ صندل خٹک کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کو بہن کے نکاح کے وقت کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جو میں نے دیئے لیکن جب واپسی کا تقاضا کیا تو جھگڑا شروع ہوگیا، پھر میں نے اپنے آپ کا اس " گند" سے الگ کرلیا اور کہا کہ پیسے بھی آپ رکھیں، مت دیں۔ 

ویڈیوز لیک ہونے میں ایک اور لڑکی کا نام آنے بارے سوال پر صندل خٹک کا کہناتھاکہ وہ میری دوست بننے سے پہلے حریم شاہ کی اپنی دوست تھی ، پچپن ان کا ساتھ ہی گزرا ہے اور ایک ہی گاﺅں کی ہیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ ویڈیوز عائشہ نے ہی لیک کی ہیں کیونکہ میرے سامنے ایسا کچھ نہیں ہوا، ایک انسان شہرت کیلئے اتنا گرسکتا ہے تو اپنی ویڈیوز بھی خود لیک کرسکتا ہے اور پھر دوسروں پر الزامات لگائے، شہرت تو مل رہی ہے ، اچھی یا بری، اس سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔