ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں، اسمبلیاں مدت پوری کریں، وفاقی وزیر رانا تنویر

Rana Tanveer
کیپشن: Rana Tanveer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شیخوپورہ:وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی مریدکے میں میڈیا سے گفتگو  کی ان کا  کہناتھا  کہ سپریم کورٹ کا کام نہیں سیاسی فیصلے کرے ۔
رانا تنویر   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ن لیگ کے اندر الیکشن لڑنے کا خون ہے ۔ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں اسمبلیاں مدت پوری کریں عمران خان نے انا کا مسئلہ بناکر اسمبلیاں توڑیں ۔

آج عمران خان بھی کہہ رہا ہے پیسے کا ضیاع ہے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں معاشی حالات خراب ہیں چار مہنیے الیکشن آگے جانے سے فرق نہیں پڑے گا ۔سپریم کورٹ نے ہمیشہ ایسے فیصلے کئے جنکا آئین قانون سے واسطہ نہیں ہوتا  سپریم کورٹ کا کام نہیں سیاسی فیصلے کرے۔ 

سیاسی کاموں میں انکو مداخلت نہیں کرنی چاہئے سپریم کورٹ کو چاہئے آئین قانون سب کیلئے برابر ہو  کسی خاص کیلئے سہولت کاری نہیں کرنی چاہئے ۔