ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر تنقید کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کی اور کہا ’’نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں،اگلے آرمی چیف کو نامزد کرنا چاہتا ہوں، رہی سہی جو کسر تھی وہ نکالنا چاہتا ہوں، خدارا ! دوبارہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں‘‘۔
نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، اگلے آرمی چیف کو نامزد کرنا چاہتا ہوں، رہی سہی جو کسر تھی وہ نکالنا چاہتا ہوں، خدارا ! دوبارہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔
— Akbar S. Babar PTI (@asbabar786) March 4, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں اب اگر کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتا تو کیا کروں ؟ انہون نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روس کے خلاف بیان دیا جس پر ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے ،عمران خان کے بیان کو لیکر اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف بھی طنزیہ ٹویٹر کر چکے ہیں ۔