سٹی 42: سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی کے معروف شاعر قاسم علی شاہ انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شاعر قاسم علی شاہ کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ قاسم علی شاہ محقق،شاعر اور سابقہ ریڈیو پروگرام کے میزبان بھی رہ چکے ہیں ۔