ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری دیا

 آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق فروری 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 7.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ فروری 2023میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی، اس کے مقابلے میں گزشتہ سال فروری کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت 43 لاکھ 48 ہزار ٹن تھی۔  
فروری 2022 کے مقابلے فروری 2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 8.96 فیصد کمی ہوئی۔ فروری 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 35 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی، جبکہ فروری 2022 میں مقامی فروخت 39 لاکھ 43 ہزار ٹن تھی۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2022 کے مقابلے فروری 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔فروری 2022 میں سیمنٹ کی برآمدات 4لاکھ 5 ہزار 489 ٹن جبکہ فروری 2023 میں 4 لاکھ 49 ہزار 940 ٹن رہی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 8 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 16.65 فیصد کمی کے بعد 2.98 کروڑ ٹن رہی، اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.57 کروڑ ٹن تھی۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 13.39 فیصد کمی سے 2.72 کروڑ ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.14 کروڑ ٹن تھی۔ 
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 40.15 فیصد کمی سے 26 لاکھ 2 ہزار ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 43 لاکھ 48 ہزار ٹن تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے معاشی حالات روز بہ روز پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں، کراچی میں سیمنٹ انڈسٹری کو سنجیدہ نوعیت کے آپریشنل مسائل کا سامنا ہے۔سیمنٹ انڈسٹری کا پیداواری عمل جاری رکھنے کے لیے پرزہ جات اور خام مال کی مسلسل فراہمی ناگزیر ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer