سٹی 42: ڈالر سستا ہونے سے ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ہوئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ,ڈالر سستا ہونے پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی ۔ایک تولہ سونا 1600 روپے سستاہوکر 2 لاکھ روپے پر آگیا
دس گرام سونا 1372 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2140 روپے پر ہی برقرار رہی ۔