ویب ڈیسک : اداکار محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ گزشتہ دنوں محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی تاہم اپنی دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔لیکن اب محب مرزا کی دوسری اہلیہ بھی سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی پرایک پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی جہاں میزبان نے دونوں کو شادی کا اعلان کیا اور مبارکباد بھی دی۔خیال رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔