ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیرملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔
Get ready for the Amazons ???? Superwomen matches to #LevelPlayingField!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2023
The action begins on 8 March! ???? pic.twitter.com/9lBBQ5OnWp
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچز میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔