اعظم سواتی کو جیل سے رہائی مل گئی

4 Mar, 2023 | 01:13 PM

رحیم یار خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس نے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں حراست میں لیا تھا جنہیں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا کیا گیا ہے۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک، ادارے، معیشت اور معاشرہ تباہ ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں