اداکار نواز الدین صدیقی نے بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا

4 Mar, 2023 | 12:01 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بالی ووڈ  کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔

عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بچوں سمیت سڑک پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکار کی اہلیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نوازلدین نے انہیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔

ویڈیو میں نواز الدین کی بڑی بیٹی کو بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور ہم بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازالدین صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

اداکار کی اہلیہ نے روتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے پاس صرف 81 بھارتی روپے موجود ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں نہ ان کے پاس ہوٹل میں قیام کرنے کے پیسے ہیں نہ ہی گھر ہے۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے عالیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر ان کی ساس نے جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی نے بھی عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ (Live In Relationship) میں تھے جس پر عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا

مزیدخبریں