معروف اداکار چل بسے

4 Mar, 2023 | 09:47 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسپتال میں زیرِ علاج ہالی ووڈ اداکار ٹام سائزمور 61 سال کی عمر میں چل بسے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹام سائزمور کو بیماری کے باعث گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی 18 فروری سے حالت تشویش ناک تھی اور وہ کوما کی حالت میں تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹام سائزمور کی موت کے وقت ان کے بھائی اور دونوں بچے ان کے پاس موجود تھے۔

واضح رہے کہ ٹام سائزمور ’Saving Private Ryan’، ‘Natural Born Killers‘اور’Heat‘جیسی مشہور فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں