ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

4 Mar, 2023 | 09:12 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن کا اس متعلق کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافے سے ملازمین کو پریشانی سے نجات ملی ہے۔

مزیدخبریں