امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت سےمتعلق اہم خبر

4 Mar, 2023 | 09:00 AM

Hifza Rajpoot

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے معالج کی جانب سے  وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران صدر بائیڈن کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے  زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔

جوبائیڈن کے معالج کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو مزیدعلاج کی ضرورت نہیں، وہ  اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے مکمل فٹ ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے جو بائیڈن کے سر، کان، آنکھ، ناک اور گلے کے ٹیسٹ نارمل تھے۔  نیورولوجک ٹیسٹ میں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے فالج  کا خطرہ ہو۔ 

مزیدخبریں