(اسرار خان)باغبانپورہ کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی 19 سالہ نور فاطمہ نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے متضاد بیانات نے معاملے کو مشکوک بنا دیا تاہم لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
باغبانپورہ،خودکشی یا،جواں سالہ لڑکی کی پراسرار موت
4 Mar, 2022 | 10:20 PM