سابق سپنر شین وارن انتقال کر گئے

4 Mar, 2022 | 07:30 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کرکٹ لورز کو ایک دن میں دوسرا بڑا صدمہ سہنا پڑ گیا،دنیائے کرکٹر کے عظیم باﺅلر شین وارن انتقال کر گئے۔

فاکس نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی عمر52 سال تھی،ممکنہ طور پر دل کا دورہ شین وارن کی موت کی وجہ بنا۔

 شین وارن نے ٹیسٹ میں 708 اور ون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کیں ،شین وارن نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

چند گھنٹے قبل انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ روڈنی مارش کے انتقال پر گہرے  دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ روڈنی مارش نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال تھے اوربہت سے  لڑکے لڑکیوں نے ان سے رہنمائی حاصل کی۔ 

مزیدخبریں