(ویب ڈیسک)کرکٹ لورز کو ایک دن میں دوسرا بڑا صدمہ سہنا پڑ گیا،دنیائے کرکٹر کے عظیم باﺅلر شین وارن انتقال کر گئے۔
فاکس نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی عمر52 سال تھی،ممکنہ طور پر دل کا دورہ شین وارن کی موت کی وجہ بنا۔
شین وارن نے ٹیسٹ میں 708 اور ون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کیں ،شین وارن نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
چند گھنٹے قبل انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ روڈنی مارش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ روڈنی مارش نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال تھے اوربہت سے لڑکے لڑکیوں نے ان سے رہنمائی حاصل کی۔
Sad to hear the news that Rod Marsh has passed. He was a legend of our great game & an inspiration to so many young boys & girls. Rod cared deeply about cricket & gave so much-especially to Australia & England players. Sending lots & lots of love to Ros & the family. RIP mate❤️
— Shane Warne (@ShaneWarne) March 4, 2022