(ویب ڈیسک)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ۔ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءکیلئے مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے طلباءکو بڑا ریلیف دے دیا ، کمیشن نے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءپر مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءدوسری یونیورسٹی میں تبادلہ کرانے کیلئے این او سی نہیں لیں گے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو این او سی مانگنے سے روک دیا ۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءکو دوسری یونیورسٹیوں میں تبادلوں کیلئے این او سی لینے کی شرط تھی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے این اوسی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔