شہر کا موسم کبھی نرم کبھی گرم، شہری بسنت بہارکے مزے لوٹنے پارک پہنچ گئے

4 Mar, 2022 | 06:10 PM

 کومل اسلم : پارہ 22 ڈگری سنٹی گریڈ کو چھونے لگا، شہر کا موسم کبھی نرم کبھی گرم، شہریوں نے بسنت بہار کے مزے لوٹنے  کیلئے پارکوں کا رخ کئے رکھا۔

 رپورٹ کے مطابق شہر میں ملے جلے موسم کا رجحان رہا اور پارہ 22 ڈگری سنٹی گریڈ کو چھونے لگا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق موسم خشک رہے گا۔

شمال مغربی ہواوں کے سلسلہ سے موسم خوشگوار  رہا اور بسنت بہار کےمزے لوٹنے کے لئے شہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 تک جائے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے اور ہو اکی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے

 دوسری طرف شہر لاہور کا اے کیو آئی 119 ریکارڈ کیا گیا۔فیز 8 ڈی ایچ اے 186 ، بلاک اے جوہر ٹاون 156 ،  فتح گڑھ 142 ، کوٹ لکھپت 138 ، انارکلی بازار 136 ،  ٹاون شپ 128 اےکیو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں