آصفہ بھٹو کے چہرے سے 'ڈرون'کیمرا ٹکرا گیا، معمولی زخمی۔ ڈرون اڑانے پر پابندی

4 Mar, 2022 | 05:55 PM

ویب ڈیسک: خانیوال میں جلسے کے دوران ٹرک کے سٹیج پر کھڑی  آصفہ بھٹو کے چہرے سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا جس وہ معمولی زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کے دوران جلسے میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ سٹیج پر کھڑی تھیں کہ ایک کمیرے والا ڈرون آصفہ بھٹو کے چہرے پر جا لگا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرون کیمرا  ان کی طرف بڑھ رہا ہے انہوں نے ہاتھ  سے ڈرون کو پیچھے کرنے کی کوشش کی مگر وہ ان کے چہرے پر جا لگا۔ جس کے بعد وہ یک دم نیچے بیٹھ گئیں۔ بلاول بھٹو نے آصفہ کی مدد کرکے انہیں سہارا دیا  اور اپنی اجرک اتار کر ان کے چہرے پر رکھی۔ اس کے بعد آصہ اور بلاول سٹیج سے نیچے اتر کر اپنے کنٹینر میں چلے گئے۔   بلاول بھٹو کے سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ کر اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جبکہ آئندہ لانگ مارچ میں جلسے اور رہنماؤں کے خطاب کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کنٹینر پر انہیں ابتدائی  طبی امداد کے بعد میں انہیں ملتان روانہ کردیا گیا۔  بلاول بھٹو زرداری کا اس حادثے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ یہ اتفاقیہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا آصفہ بھٹو کو مختار اے شیخ ٹرسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہےان کے سر پر ڈرون لگا اور خون نکلا ایمبولنس والوں نے کہا کہ زخم پر ٹانکے لگیں گے وہ دلیر اور بہادر ہیں واپس آکر قافلے کا حصہ بنیں گی۔

مزیدخبریں