ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروگرام کے غلط مہمان کو لتاڑنے والابھارتی ٹی وی اینکر سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

shiv shankar times now
کیپشن: shiv shankar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ٹی وی اینکر 20 منٹ تک شناخت  نہ کرسکنے کے باوجود پروگرام کے غلط مہمان کو لتاڑتا رہا۔ صحافت اور صحافی کے معیار پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے  ۔
بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر انچیف راہول شیوشنکر  کے پروگرام کے دوران نام غلط لکھ دئیے جانے پر وہ دوسرے مہمان کو غلطی سے لتاڑتے رہے پروگرام پروڈیوسر اور ٹیم ممبرز کی غلطی اپنی جگہ لیکن بڑا صحافتی نام  پہلے بولنے کے چکر میں اپنا مذاق اڑوا بیٹھا۔ جبکہ کلپ  سوشل میڈیا پر فوری وائرل  ہوگیا اور لاکھوں لوگوں نے کچھ گھنٹوں میں دیکھ لیا۔
گزشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام کے دوران انڈین ٹی وی اینکر راہول شیوشنکر  نے مہمانوں کے پینل میں شامل ایک پینلسٹ کا نام لیتے ہوئے  انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے رہے  اور انہیں کڑی تنقید اور طعن وتشنیع  کا نشانہ  بھی بنایا 
لیکن  وہ اور ان کے پروگرام پروڈیوسر کی غلطی تھی کہ  یوکرینی صحافی کی جگہ دوسرے مہمان کا نام لکھا ہوا تھا اس لیے وہ  اپنے دوسرے مخاطب مہمان کو لتاڑتے رہے 
 مہمان  ران پال انسٹیٹیوٹ فار پیس اینڈ پراسپیریٹی کے نمائندے ڈینیل مک ایڈمز  کافی دیر تک میزبان کو بڑھ بڑھ کر بولتے سنتے اوربرداشت کرتے رہے  لیکن  بالا خر صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ بول اٹھے کہ خدا کا واسطہ کس کو کہہ رہے ہو میں وہ نہیں جو تم سمجھ رہے ہو۔ ان کی جانب سے بلند آواز پر بولنے پر بالاخر شیوشنکر کو چپ ہوکر شرمندہ ہونا پڑا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی طرح طرح کے کمنٹس کرکے ان کاریکارڈ لگایا