ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کرونا میں مبتلا ہوگئے۔
فواد احمد نے پیر کو ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا ،جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد دو منفی ٹیسٹ اور علامات ختم ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز روزمرہ کی بنیاد پر خود ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میڈیکل ٹیم بھی ہرروز کووڈ ٹیسٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچی تھی جبکہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔
فواد احمد شاہین آفریدی کے ہمراہ 28 فروری کو اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس دوران دونوں نے سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
???????? ✈️???????? Shaheen Afridi and Fawad Ahmed are on their way to Islamabad for the first Test between Pakistan and Australia. Fawad Ahmed will work with the Australian team as a spin bowling consultant.#PAKvsAUS | #PakistanZindabad #Cricket | #CricketRoom pic.twitter.com/zxq45XmDXp
— Cricket Room (@cricketroom_) February 28, 2022