ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پنڈی ٹیسٹ میں کیویز کھلاڑیوں نے اپنے لیجنڈ کرکٹر راڈنی مارش کے انتقال کے باعث بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں۔
آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈ مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈ مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ راڈ مارش کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھےگی۔راڈ مارش کے انتقال سے ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔
ایک شاندار وکٹ کیپر اور بلے باز راڈ نی کی آسٹریلوی کرکٹ میں شراکت شاندار تھی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ہماری نیک تمنائیں ان کی بیوی روز، بچوں پال، ڈین اور جیمی اور ان کے دوستوں کے ساتھ ہیں۔
We are deeply saddened by the passing of Rod Marsh.
— Cricket Australia (@CricketAus) March 4, 2022
A brilliant wicketkeeper and hard-hitting batter, Rod's contribution to Australian cricket was outstanding and he will be truly missed.
Our thoughts are with his wife Ros, children Paul, Dan and Jamie and his many friends. pic.twitter.com/DXR0rEyZjx