سٹی 42: پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل شروع،سی او او بک می ڈاٹ کام فیضان اسلم کہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کو گھر بیٹھے ہی ٹکٹوں کی رقم واپس مل سکے گی۔
آن لائن اور موبائل بینکنگ کے زریعے اکاؤنٹ میں رقم موصول ہوگی، بینک کے ری فنڈ پروسیس میں ایک ہفتے لگ سکتاہے، ایک ہفتے کے اندر کراچی اور لاہور لیگ کے ٹکٹ ری فنڈ کریئےجائیں گے، شائقین کرکٹ ری فنڈ کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ) میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز کے باعث لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔( پی ایس ایل) میں اب تک 6 کھلاڑیوں اور ایک کوچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں قرنطینہ بھی کیا جا چکا ہے۔ کورونا کا شکار 3 کھلاڑیوں کے نام سامنے آچکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تین کھلاڑیوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آسکیں۔