سٹی 42: پی ایس ایل میں کورونا کی انٹری کےبعدغیرملکی کھلاڑیوں نےلیگ چھوڑنےکی دھمکی دی جو ایونٹ کے ملتوی ہونے کی بڑی وجہ بنی۔ فرنچائزمالکان نےلیگ ملتوی ہونےپرپی سی بی کوکھری کھری سنادیں۔
کوروناکیسزکےباعث پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کےلیگ چھوڑنےکی دھمکی دی۔کوروناکیسزسامنےآنےپرغیرملکی کھلاڑیوں میں بھی پریشانی کی لہردوڑگئی اورانہوں نے جلدسےجلد واپسی کی ٹھان لی، پی سی بی نےفرنچائزمالکان سےغیرملکی کھلاڑیوں کےبغیرلیگ کروانےکی آفرکی جس سےتمام فرنچائززنےمستردکردیاجس پر پی سی بی کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کرنا پڑے۔
دوسری طرف فرنچائزمالکان نے پی ایس ایل ملتوی ہونےکو پی سی بی کی ناکامی قراردیا۔لاہورقلندرزکےسی ای اوعاطف رانانےکہا کہ پی سی بی بائیوسکیورببل پرعمل درآمدکرانےمیں ناکام رہا۔ انہوں نےکہاایک فرنچائزکےمالک کوکھلاڑیوں کوگلےلگانےپربھی معاف کردیاگیا۔
کراچی کنگزکےمالک سلمان اقبال نےپی ایس ایل کےانتظامات پرسوالات اٹھاتےہوئےکہاکہ تین دن کی آئسولیشن کسی بھی کتاب میں نہیں، آئسولیشن سات دن کی ہوتی ہے۔ سلمان اقبال نےکہاجس ہوٹل میں کھلاڑیوں کوٹھہرایاگیاوہاں شادیاں ہوتی رہیں، کچن بھی سب کیلئےکھلارہا۔