ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشیزہ کی بےوفائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے جان دے دی

دوشیزہ کی بےوفائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے جان دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:غربت، مسائل کاانبار، گھریلوحالات اورنامکمل خواہشات نے خودکشی جیسا زہر نوعمروں میں بھی پھیل گیا ، محبت میں ناکامی پر نوجوان دل برداشتہ ہوگیا، زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  صوبائی دارالحکومت میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے رانا ٹاؤن کے رہائشی محمد سلمان نے محبوبہ کی طرف سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نوجوان کو گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

ادھر بی آر بی نہر کے قریب باٹا پور علاقے سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کہ عمر اٹھائیس سے تیس سال ہے، گلے پر نشانات پائے گئےہیں۔ شبہ ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں،انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے،اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خود کشی کے رجحان سے بچا جا سکتا ہے۔