یمی گوتم نے کیریئر میں آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا

4 Mar, 2021 | 03:46 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی ووڈ  کی نامور اداکارہ یمی گوتھم نے اپنے کیریئر کے آغاز  میں بالی ووڈ  انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  یمی گوتھم نے انکشاف کیا ہے کہ آڈیشن اور میٹنگ میں جاتے وقت انہیں ایسا لباس پہننے کا کہا گیا جس میں وہ کم عمر نظر آسکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سادہ سی جینس اور ٹاپ میں بالی ووڈ کے مقبول ترین ڈائریکٹر سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس طرح کا لباس پہننے پر سوال کیا اور نامناسب لباس پہننے کا کہا۔

یمی گوتھم کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑی پروڈکشن کے آڈیشن کے لیے گئی تھی اور آڈیشن لینے والا شخص بالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقبول ترین ڈائریکٹر تھا، مجھے ڈیبیو فلم کے لیے شوٹ کیا جاچکا تھا تاہم اس وقت فلم کی ریلیز نہیں ہوئی تھی، ڈائریکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا آڈیشن بہت اچھا تھا اور مجھے شارٹ لسٹ کرلیا گیا لیکن مسئلہ میری ڈریسنگ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر سے لباس کا پوچھے جانے پر انہوں نے ایسا لباس پہننے کا کہا جس میں کم عمر نظر آسکوں۔

مزیدخبریں