(ویب ڈیسک)ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد دل کی کسی تکلیف کے باعث موت کا نوالہ بنی ہے۔ یہ انکشاف امریکی سائنسدانوں نے کیا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں ہی پر نہیں بلکہ دل کے پٹھوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے اور ان میں موجود خلیات کو تباہ کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد ایسے مریضوں پر مشتمل ہے جو دل کی کسی نہ کسی تکلیف یا بیماری کے باعث موت کا نوالہ بن گئے۔اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس انسانی پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث دل پر خون پمپ کرنے کےلیے زیادہ دباو¿ بڑھتا ہے جو شدید حالات میں موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
تاہم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، سینٹ لوئی میں تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس حقیقت میں انسانی دل کے خلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ تجربات سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں دل کی تکلیف اور بیماریوں کو ”ثانوی وجہ“ سمجھنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔
انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے افراد کومستقبل میں ممکنہ طور پر دل کی بیماریوں یا تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔