مراد راس کا فیسوں سے پریشان والدین کیلئے بڑا ریلیف

4 Mar, 2021 | 02:05 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور کے تین بڑے سکول فیسوں میں 8 فیصد اضافہ کیلئے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے، والدین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی بھی سکول فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتا۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا نجی سکولوں کے سالانہ فیس اضافے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تین بڑے نجی سکولوں نے سالانہ فیس 5 فیصد کی بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی تھی۔تینوں نجی سکول فیس بڑھانے کے حوالے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ درخواستیں دینے والے تینوں سکول اب سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے تین بڑے سکول کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق فیس کا تعین کرنے کے پابند ہوں گے، والدین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام نجی سکولوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ فیس میں سالانہ مخض پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سکول سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافے کے خواہاں ہوں انہیں اس سے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ہوتے ہیں، فیس میں سالانہ 8 فیصد اضافے کی درخواست کرنے والے تینوں نجی سکولوں کی جانب سے متعلقہ دستاویزات جمع نہیں کروائے گئے۔ 

مزیدخبریں