پاکستان نے بھارتی ہیکرز کے عزائم کو خاک میں ملادیا

4 Mar, 2021 | 12:49 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: ایل ڈی اے ویب سائٹ کو انڈین ہیکرز کی جانب سے ہیک ہونے کا معاملہ، ایل ڈی اے بالاخر سائٹ کو چند گھنٹوں بعد بحال کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آفیشل سائٹ کو انڈین ہیکرز کے حملے کے بعد گزشتہ رات شٹ ڈاؤن کردیا گیا تھا ۔ انڈین ہیکرز نے ایل ڈی اے ویب سائٹ پاکستان مخالف نعرے درج کیے تھے۔ ایل ڈی اے آئی ٹی ونگ نے ویب سائٹ کو ہیکرز سے آزاد کراکر بحال کردیا ہے۔  

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر کچی آبادیز بشری نصیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ لگا دیا ہے۔تقرری کے منتظر مدثر مجید کو ڈائریکٹر کچی آبادیز تعینات کیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات سینئر اسٹیٹ افسر حنا رخ کو تبدیل کر کے نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ لگا یا گیا ہے جبکہ ایونیو ون ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کو تبدیل کر کے ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ میں سینئر اسٹیٹ افسر تقرری کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں