(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹر پر فحاشی روکنے کے حوالے سے نئی پالیسی اختیار کر لی۔ اب فحاشی پھیلانے والے فنکاروں پرنہیں، پورے تھیڑ پر ہی پابندی عائد کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نے تھیٹر پر فحاشی روکنے کے حوالے سے نئی پالیسی اختیار کر لی ہے۔ اب کسی فنکار کی جانب سے فحاشی پھیلانے پر پورا تھیٹر سیل ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق فحاشی پھیلانے پر تھیٹر کے مالک کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور ایک سے زائد بار خلاف ورزی پر تھیٹر کے مالک سے بھی جواب طلبی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بار بار خلاف ورزی پر تھیٹر کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ پہلے اگر کوئی فنکار مروجہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا تو صرف اس فنکار پر پابندی عائد کی جاتی تھی، مگر اب فحاشی پھیلانے پر تھیٹر ہال ہی بند ہوگا۔یہ انتہائی قدم محکمہ داخلہ نے اس لئے اٹھایا ہے کیونکہ ماضی میں بارہا فنکاروں پر پابندی لگانے کے باوجود تھیٹرز میں فحش جملوں اور قابل اعتراض ڈانس کا سلسلہ جوں کا توں جاری تھا۔