سٹی 42:سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن حساس طبیعت والے افراد بغیر ماسک کے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس سے انہیں گلے کا انفیکشن اور سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس 233 ہے اور آلودگی بے حد بڑھ گئی ہے۔
صبح کے وقت شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور شام کو 42 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آج ہوائیں 5 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی حدت میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے گلیئشرز بڑی تیزی سے ۔پگھل رہے ہیںجس کے باعث سمندروں کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
زمین کے اوسط درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا نام گلوبل وارمنگ ہے۔ہماری زمین کے ماحول میں کچھ ایسی گیسز پائی جاتی ہیں جو نیم مستقل لیکن دیرپا رہتی ہیں یہ گیسز قدرتی طور پر نہیں بلکہ زمین پر ہونے والے مختلف قسم کے عوامل کے نتیجے میں ہماری آب و ہوا کا حصہ بنتی ہیں۔
ان میں خاص طور پر کاربن ڈائی اکسائیڈ میتھین اور کلورو فلورو کاربن ہے جن کے آب و ہوا میں شامل جن کے ہونے سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ ہوا میں ان گیسز کے اضافے کی ذمہ داری بھی کافی حد تک ہم انسانوں پر ہی آتی ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ماحول میں بلاروک ٹوک اضافہ ایسی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے جنہیں بدلا نہیں جا سکتا۔