آوارہ کتے شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئے

4 Mar, 2020 | 09:15 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں ناکام، 24 گھنٹوں میں مزید 57 لاہوریے آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

آوارہ کتے شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئے ہیں، مسلسل کتے کاٹے کے واقعات شہریوں کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں۔ متاثرہ شہری کہتے ہیں آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی کی جانی چاہئے۔

شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کتے کاٹے کے مزید 57 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سے ضلعی حکومت کے اقدامات تاحال ناکام دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث شہر میں کتے کاٹے کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز شہر میں 47 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔ زیادہ تر متاثرہ افراد کو گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں ویکسی نیشن سمیت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے رواں برس کے دوران اب تک شہر میں کتوں کے کاٹنے کے تین ہزار 9 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں