ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرجیکل ماسک کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حکمنامہ جاری

سرجیکل ماسک کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف دائر درخواست پر تحریری عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر تحریری عبوری حکم نامہ جاری کیا، تحریری حکم نامہ میں محکمہ صحت پنجاب کو کہا گیا ہے کہ وہ سرجیکل ماسک کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں،ماسک کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت کے بارے میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور 80 روپے والے سرجیکل ماسک کی قیمت 480 سے ایک ہزار روپے تک کردی گئی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ماسک کی دستیابی یقینی بنانے اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کاحکم دے۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک کی دستیابی کے لئے جاری کردہ لسٹ میں 36 اضلاع کے 529 میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز شامل ہیں،لاہور کے 15پوائنٹ آف سیلز جن میں افضل فارمیسی فیز 9 ڈی ایچ اے، ملک فارمیسی لاہور کینٹ، المعراج فارمیسی چونگی امرسدھو، چشتی میڈیکل سٹور لاہور کینٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گرین پلس فارمیسی کنال بنک روڈ، سرویڈ فارمیسی لال پل، وقار میڈکس بالمقابل جنرل ہاسپٹل، علی فارمیسی فیروزپور روڈ،گرین پلس فارمیسی کھوکھر چوک جوہر ٹاؤن، گرین پلس فارمیسی کنال بنک روڈ، گرین پلس فارمیسی واپڈا ٹاؤن ، نیومحمود فارمیسی وحدت روڈ، میڈیکیڈ فارمیسی گڑھی شاہو، کلینکس فارمیسی ملتان روڈ اور گرین پلس فارمیسی مرغزار کالونی لاہور شامل ہیں۔

باقی اضلاع کے میڈیکل سٹور اور فارمیسیز پرماسک کی دستیابی کے حوالہ سے بھی لسٹ جاری کردی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer