علی اکبر: مسلم لیگ ق سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئی سابق وفاقی وزیر سمیت 13 اہم سیاسی شیخصات نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اخیتار کرلی۔
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13 اہم سیاسی رہنماؤں نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ان رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر مشتاق احمد چیمہ، سابق ارکان پنجاب اسمبلی میاں اصغر جیویکا، دیوان اخلاق احمد، خالدگل، رائے قادر، سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، صداقت خان لودھی، ضیاء اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، خالد پرویز شامل تھے۔
جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا، سابق ایم پی اے عارف گل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔
ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے وقت ضائع نہیں کرتے بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں بلکہ ہمارے کام بولتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ جب اقتدار میں آئی تھی تو وہ عوامی خدمت کا دور تھا جسے عوام آج بھی یاد کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نئے شامل ہونے والوں کو اہم عہدوں پر میدان میں اتارا جائے گا۔
ہماری پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے اترے گی۔