(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے میٹرک کے سینکڑوں طلباء کو گورنمنٹ اے پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن کے نام سے رولنمبر سلپ بھیجنے کہ بجائے چھ سال پرانے سکول کے نام پر رولنمبر سلپ بھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2020 کے لئے رولنمبر سلپ تو جاری کردی،مگرسینکڑوں طلباء کو ابھی تک رولنمبر سلپ نہیں ملی، لاہور بورڈنےمیٹرک سالانہ امتحانات کے لئےسینکڑوں طلباء کو چھ سال پرانے سکول کے نام پر رولنمبر سلپس بھیج دیں،آرمی پبلک سکول پشاورکے واقعہ کے بعدسکول کا نام گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل سکول رکھ دیا گیا تھا،اس سے قبل سکول کا نام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن تھا۔
لاہور بورڈ نے طلباء کو پرانے سکول کے نام پر رولنمبر سلپس بھیج دیں، جس کے باعث طلباء اور والدین کو سکول تلاش کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے، دوسری جانب لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہمیں نام تبدیلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے نام تبدیلی کے حوالے سے درخواست دی ہوتی تو پرانے ایڈریس پر رولنمبر سلپ نہ بھجوائی جاتیں،سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کو سکول کا نام تبدیل ہونے کے حوالے سے متعدد بار درخواست جمع کرواچکے ہیں۔