پی ایس ایل، پارکنگ اور ٹریفک پلان میں تبدیلیاں

4 Mar, 2020 | 05:30 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) پی ایس ایل میچز کی سکیورٹیکو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پلان میں تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میچز کی سکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک پلان کو تبدیل کردیا گیا،ایک پارکنگ سٹینڈ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پیدل چل کر انے والے شائقین کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ مین بلیوارڈ گلبرگ کا کچھ حصہ ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، فیروز پور روڈ مسلم ٹاؤن سے کلمہ چوک تک معمول کے مطابق بند رہے گا۔

سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ گلبرگ سنٹر سے سنٹر پوائنٹ تک کے انٹر سیکشن کو شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے میچ کے دوران بند رکھا جائے گا جبکہ سینٹر پوائنٹ سے جانب لبرٹی چوک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا،سی ٹی او نے بتایا کہ پہلے شائقین کرکٹ کے لیے چار پارکنگ سٹینڈز بنائے گئے تھے تاہم اب جام شیریں پارکنگ کو بھی شائقین کرکٹ کےلئے کھول دیا گیا ہے۔

تمام پارکنگ اسٹینڈز سے شائقین کرکٹ کو بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم لایا جائے گا اور کوئی بھی پیدل چل کر سٹیڈیم تک نہیں جا سکے گاجبکہ میچ کے دوران مسلم ٹاون موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند ہوگا۔

مزیدخبریں