(عرفان ملک)لاہور پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید نے کہا انویسٹی گیشن ونگ نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا،پریس کانفرس میں شہری انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی پر پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید کا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ نےدو ماہ میں پندرہ کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کردیا، پریس کانفرس میں شہری انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی پر پھٹ پڑے، کڑوروں کا نقصان ہوا لاکھوں میں ریکوری دی گئی۔
سی سی پی او لاہور کا کہناتھا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اندھے قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی رابری معہ قتل اور چوری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث سینکڑوں ملزمان کوگرفتار کرلیا ،ملزمان سے ساڑھے15کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، گاڑیاں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءاور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔
پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئےسی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے بتایا کہ ابھی تک مفخر عدیل اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں،مفخر عدیل کا دوست اسد بھٹی اور ملازم عرفان کی تلاش جاری ہے،اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں کوئی کامیابی ملی تو ضرور بتائیں گے۔
پریس کانفرنس میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے سوا 6کروڑ مالیت کی 65کاریں اور150سے زائد موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے سپرد کیں،شہری نے پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی آؤ کو بتایا کہ حسن رضا کے اغواءبرائے تاوان کی واردات میں ملوث4ملزمان صدام وغیرہ کو گرفتار کر کے تاوان کی رقم 7لاکھ ریکور کر لی گئی ہے۔
شہر سے سنگین جرائم کو کنٹرول کرنے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں میں لانے کے لئےانویسٹی گیشن ونگ میں وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔