عورت مارچ کیخلاف دینی جماعتوں کا اجلاس

4 Mar, 2020 | 03:31 PM

وقار نیازی

(وقار گھمن) عورت مارچ کیخلاف دینی جماعتوں کا اجلاس، دینی جماعتوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں عورتوں کو مکمل حقوق اور کام کی آزادی حاصل ہے ۔
اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ نے کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،مجلس احرار اسلام پاکستان،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، جمعیت اتحاد العلماء پاکستان،تحریک نفاذ امتناع قادیانیت آرڈیننس پاکستان،پاکستان شریعت کونسل،ملی یکجہتی کونسل اور وکلاء برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مفتی محمد عمر اعوان ، علامہ یونس حسن، مولانا شفیع الرحمٰن، علامہ ممتاز اعوان، مولانا عبد النعیم، حافظ عثمان رمضان ، مولانا عبد المالک حیات، قاری قاسم احرار نے شرکت کی۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا عورت آزادی مارچ کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نام نہاد آزادی عورت مارچ کیخلاف تمام قانونی وعدالتی کارروائی کیلئےدرخواستیں دی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد خطہ ہے جس میں عورت کو حقوق ملتے ہیں۔ 

مزیدخبریں