سپریم کورٹ کے ججز لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے

4 Mar, 2020 | 03:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)قانون کے طلباء کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرلیا گیا،تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے ججز اتوار کو فرضی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اتوار 8 مارچ کو عدالت لگے گی ، قانون کے طلبہ بحث کریں گے, سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا ,تین رکنی فل بینچ میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے,تین رکنی بینچ انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں میں حصہ لینے والے قانون کے طلبہ کی بحث سنے گا۔

فل بینچ انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں کے فائنل رؤانڈ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے طلبہ کی سماعت کرے گا,جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بینچ قانون کے طلبہ کی بحث سن کر فیصلہ سنائے گا ,پوزیشن ہولڈر طلبہ کوموٹ کورٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے واشنگٹن ڈی سی بھجوایا جائے گا،انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں میں پاکستان سمیت سو ممالک کی لاءسٹوڈنٹس کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بھی پاکستان کالج آف لاء گارڈن ٹاؤن سمیت ملک بھر کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان کالج آف لاء کے طلبہ کو انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں میں پہلی ہوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے,یونائیٹڈسٹیٹ آف جسٹس کے زیر اہتمام مورٹ کورٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں