(قذافی بٹ) حکومتی وزراء کی جانب سے نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا میاں نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھنا عدالتی فیصلوں کی توہین ہے، میاں نوازشریف کو حکومت نے نہیں عدالت نے ضمانت دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں، حکومتی اقدام عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والوں کیخلاف قرارداد جمع
4 Mar, 2020 | 01:21 PM