سول ایوی ایشن شعبہ فائر بریگیڈ کے 15 افسروں کے تبادلے

4 Mar, 2020 | 11:04 AM

Sughra Afzal

ایئرپورٹ (سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن حکام نے شعبہ فائر بریگیڈ کے 15 افسروں کے تبادلے کر دئیے، ٹرانسفر ہونیوالوں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد، سکھر، کراچی ائیرپورٹ کے افسر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر لاہورنعمان ظہیر اور محمد طاہر کو کراچی، اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر لاہور سیف الرحمن فیصل آباد، اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر فیصل آباد محمد اویس کو کراچی، اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر فیصل آباد معیز اقبال کو کراچی بھیج دیا گیا،سینئر سپرنٹنڈنٹ فائر فیصل آبادعالم زیب خان کو کراچی ، سپروائزر گریڈ ون فائر کراچی فضل سبحان کو فیصل آباد، اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر اسلام آباد فرمان علی کو کراچی جبکہ اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر اسلام آباد فصیح الاسلام کو رحیم یار خان لگا دیا گیا۔

اسسٹنٹ گریڈ ون فائر اسلام آباد بشیر احمد کو سکھر، اسسٹنٹ گریڈ ون فائر سکھر لیاقت علی شیخ کو اسلام آباد، سپروائزر گریڈ ون فائر رحیم یار خان مقصود احمد کو ملتان تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ گریڈ ٹو فائر ملتان وقاص راشد کواسلام آباد، سپروائزر گریڈ ون فائر کراچی غلام حیدر کو فیصل آباد ، سپروائزر گریڈ ون بہاولپور عماد حسین کو سکھر تعینات کر دیا  گیا۔

مزیدخبریں