سرمد کھوسٹ کا فلم"زندگی تماشا" کی ریلیز میں رکاوٹوں پر طنزیہ ٹویٹ

4 Mar, 2020 | 09:44 AM

Sughra Afzal

کینال روڈ (زین مدنی) فلم زندگی تماشا کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے فلم کی ریلیز رکوانے کے بعد سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔

  سرمد کھوسٹ جنوری کے اواخر سے فلم کی ریلیز کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جائزہ رپورٹ کے منتظر ہیں، فلم کی ریلیز میں حائل رکاوٹوں پر اپنے ساتھیوں کی جانب سے خاطر خواہ ساتھ نہ دینے پر سرمد نے ٹویٹ کی صورت میں دل کی بھڑاس نکالی۔

سندھ اور پنجاب کے سنسر بورڈ نے 24 جنوری 2020ء کیلئے شیڈول زندگی تماشا کی ریلیز کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے مستقل شکایات موصول ہونے کی وجہ سے فلم کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرمد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کافی عرصے سے ضبط کررکھا تھا،میں نہیں چاہتا تھا کہ طوفانی غم وغصے کا اظہار ہو لیکن اب میں آپ کو اچھا لطیفہ سناتا ہوں۔

سرمد کھوسٹ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ فلم اور ٹی وی ایک برادری ہے، جی ہاں یہ ایک لطیفہ ہے‘ ایک متضاد بات بھی۔

یادرہے کہ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔ اندرون لاہور کی زندگی کے تلخ حقائق، نشیب و فراز اور گلی محلوں میں بسنے والے عام کرداروں کے گرد گھومتی فلم زندگی تماشاریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں کم جیسوئک ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔

مزیدخبریں