نسیم وکی اور فیروزہ علی کی جوڑی ہٹ ہوگئی

4 Mar, 2020 | 09:25 AM

Sughra Afzal

فیروزپور روڈ (زین مدنی ) معروف کامیڈین اداکار وہدایتکار نسیم وکی اور اداکارہ فیروزہ علی کی جوڑی ہٹ ہوگئی‘ ڈرامہ” عشق دوبارہ ہوگا“ میں دونوں کی شاندار پر فارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

سٹیج کے نامور اداکار ہدایتکار نسیم وکی اور فیروز ہ علی ان دنوں تماثیل تھیٹر میں پر فارم کر رہے ہیں جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نگار چودھری 'وردہ 'گوشی خان 'ہیر جٹ ،حامد رنگیلا اور سرور میلسی سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں، شائقین ڈرامے میں نسیم وکی اور فیروز ہ علی کی جوڑی کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے کامیڈین نسیم وکی نے کہا کہ منفرد پر فارمنس کی وجہ سے ڈرامہ شائقین ہماری پرفارمنس پسند کر رہے ہیں اس سے ہماری بہت حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، شائقین کو منفرد انداز اور منفرد کہانیوں پر مبنی سٹیج ڈرامے پیش کریں گے تو وہ ضرور پسند کریں گے۔

مزیدخبریں