"ابھی بھی وقت ہے مودی توبہ کرلے"

4 Mar, 2019 | 11:21 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی حسینی) صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنی توپوں کا رخ بھارت کی جانب کردیا، کہتے ہیں مودی چلبل پانڈے بننے کی کوشش میں کھل نائیک کے طور پرسامنے آئے۔

الحمرا آرٹ سینٹر میں ینگ بلائنڈ سنگرز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلات و ثقافت فیاض الحسن چوہان مودی سرکار پر خوب برسے، کہتے ہیں مودی الیکشن میں تیس اضافی سیٹیں جیتنے چلے تھے پورا الیکشن ہی داؤ پر لگوا بیٹھے۔  بولے پاکستانی قوم اپنے وزیراعظم اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جس ملک کے بلائنڈ اتنے باصلاحیت ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ینگ بلائنڈ سنگرز تقریب میں بینائی سے محروم گلوکارہ عالیہ رشید نے خوبصورت آواز میں ملی نغمہ سنا کر سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، کوک سٹوڈیو کا حصہ بننے والی نوجوان گلوکارہ نادیہ شیخ نے ابھی اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا شہادت کا جذبہ صرف پاک فوج اور قوم کے سینوں میں دھڑکتا ہے، وطن عزیز کا دفاع کرنے والی پاک فضائیہ اور اپنی جانیں قربان کرنےو الے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں