( فخر امام ) رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 15 سالہ نوجوان کا پراسرار قتل، مقتول کی لاش مقامی خالی پلاٹ سے ملی، پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
رائےونڈ سٹی کے علاقے سندر روڑ کے رہائشی 15 سالہ وسیم جہانزیب کو قتل کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق وسیم گزشتہ رات گھر سے نکلا مگر واپس نہیں آیا، تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ ایک لاش قریبی پلاٹ میں موجود ہے۔ اطلاع پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے۔ معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزم لاش برھان پورہ کے قریب خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔
لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو زیادتی کا نشانہ بنا کر سر میں اینٹوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر حقائق معلوم ہوں گے۔