برائلر کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری، حکومت خاموش

4 Mar, 2019 | 07:19 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، زندہ مرغی 4 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا، گذشتہ دو روز میں مرغی کا گوشت 9 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔

شہر میں مرغی کے گوشت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سرکاری نرخ کے مطابق زندہ مرغی چار روپے اضافے کے بعد 164 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت چھ روپے فی کلو اضافے کے بعد 238 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے جبکہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات نہیں کیے جارہے، جس کے باعث دو ٹائم کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں