(درنایاب) لاہوریےہلہ گلہ اورموج مستی کے لئے تیار ہوجائیں، پی ایچ اے نے جشن بہاراں کا شیڈول جاری کردیا،پتلی تماشہ،آتش بازی،مشاعرہ اور میوزیکل کنسرٹ سمیت رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پروگرام بھی ترتیب دے دیے گئے، گریٹراقبال پارک میں کل پتلی تماشہ 12بجےہوگا،6مارچ کو دوبارہ پتلی تماشہ 12بجےہوگا،7 مارچ کوانٹرسکول ٹیبلومقابلہ الحمرا میں 9بجے،8مارچ کووویمن ڈے پتلی تماشا لیڈیزپارک ٹاؤن شپ اورجیلانی پارک میں ہوگا،9مارچ کوصوفی رنگ 6بجےشام باغ جناح،10 مارچ کوباغ جناح میں مشاعرہ ہوگا جبکہ 14مارچ کوگریٹراقبال پارک میں سائنس شو 11 بجے اور 15 اور16 کو گریٹراقبال پارک میں سٹیج ڈرامہ شام ساڑھے سات بجےپیش کیاجائے گا۔
علاوہ ازیں 17مارچ کوجیلانی پارک میں برڈ شو اور19 کوکٹ فلاورشو،22 مارچ رات 11 بج کر55 منٹ پرفائر ورکس ریس کورس میں ہوگا،23 مارچ کو3 بجےہسٹری میوزیم گریٹراقبال پارک میں خصوصی تقاریب اور کوونٹیج کارشو لبرٹی مارکیٹ میں ہوگا۔
24 مارچ کوریس کورس کیٹ شواور28 مارچ کوسپرنگ فلاورشو جیلانی پارک، 29مارچ کودہلی گیٹ کےقریب کنسرٹ ہوگا، 30 کواختلاف رائے اور 31 مارچ کومیلہ شہر لاہوراندرون لاہور میں ہوگا۔